اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت، سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے پی کے قائم مقام صدر محمد علی باچا، سید ظاہر شاہ، ہدایت اللہ خان اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جواد حسین کی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ان لوگوں کو پارٹی میں لے گی جو ہمارے نظریہ پر پورا اترتے ہیں، ہم آج بھی فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس سے استثنیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کے سرکاری، فوجی اور پرائیویٹ املاک کا جو نقصان ہوا اس کا نقصان پی ٹی آئی لیڈران سے لیا جائے۔ ہم بات کرتے ہیں، لوگوں کو عزت دیتے ہیں، جو مرضی سے پارٹی کا حصہ بنے، ہم اسے پارٹی میں ویلکم کرتے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ وکٹیں گرائی ہیں، جو جو 9مئی کو نقصان ہوا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں وہ تحریک انصاف سے وصول کئے جائیں۔
پی پی میں ان لوگوں کو شامل کرینگے جو ہمارے نظریہ پر پورا اتریں گے: فیصل کنڈی
Jun 03, 2023