دیر، 4طالبعلم تالاب، کوئٹہ میں 4افراد کنویں میں ڈوب گئے

دیر لوئر‘ کوئٹہ (نیٹ نیوز) لوئر دیر مدرسے کے چار طالبعلم تالاب میں ڈوب گئے۔ کوئٹہ میں 4 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان کمبڑ میں مدرسے کے چار طالبعلم گرمی سے بچنے کیلئے  تالاب میں نہا رہے تھے کہ اسی دوران وہ ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے طلبہ کو تالاب سے نکالا جس کے بعد انہیں فوری طورپر لعل قلعہ ہسپتال منتقل کیا گیا‘ تاہم راستے میں ہی سب دم توڑ گئے تھے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی کے علاقے کیچی بیگ میں بچے کو بچاتے ہوئے 4 افراد کنویں میں گر کر  جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق چاروں نعشوں کو جدوجہد کے بعد کنویں سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں موت کی تصدیق کے بعد انہیں  واپس گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...