اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔ جو آپشن بی کی بات کرتے ہیں وہ غلط بات کرتے ہیں۔ جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پا س ہی جاتے ہیں۔ امید ہے کہ آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جانا آئی ایم ایف اور دنیا کیلئے بھی بہتر نہیں۔ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 9 واں جائزہ مکمل ہو جائے گا۔