جسٹس انوار الحق نے مونس الٰہی کی اہلیہ و دیگر کی مقدمے کے اخراج کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی

Jun 03, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے چوہدری مونسی الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی ودیگر اہلخانہ کی ایف آئی اے مقدمے کے اخراج کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے نوٹ لکھا کہ اسی نوعیت کا کیس پہلے جسٹس اسجد جاوید گھرال سماعت کرچکے ہیں، مناسب ہے یہ درخواست بھی جسٹس اسجد گھرال ہی سنیں۔

مزیدخبریں