ایکسائز ڈیوٹی اضافہ‘ غیرقانونی سگریٹس کی تجارت کا 48 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) غیرقانونی سگریٹس سے متعلق اپسوس سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری میں ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد غیرقانونی سگریٹس کی تجارت کا حجم 48 فیصد تک پہنچ گیا۔ دو ارب روپے سے زائد سگریٹ پیکٹس پر ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔ سگریٹس کے شعبے میں ٹیکس چوری کے باعث خزانے کو سالانہ 240  ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ٹیکس ٹارگٹ حصول میں کمی غیرقانونی سگریٹ برانڈز کی فروخت میں اضافہ ہے۔ اس وقت 83 فیصد سگریٹ بغیر ٹریک اینڈ ٹریس کے فروخت ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ میں اس وقت 30 سے 60 روپے تک کے غیرقانونی سگریٹ برانڈ ہیں۔ مارکیٹ میں 128 سے زائد سگریٹ برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس سٹیمپ نہیں۔ حکومتی  ادارے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مؤثر نفاذ میں مکمل ناکام ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...