رواں مالی سال 164ترقیاتی منصوبے 294 ارب سے مکمل کئے

اسلام آباد (عترت جعفری ))رواں مالی سال میں  164ترقیاتی منصوبے 294 ارب روپے خرچ کرکے مکمل  کئے گئے ،سالانہ منصوبے کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنو ں نے   آئندہ  مالی سال کے دوران 26سو ارب روپے ترقیاتی مقاصد کے لئے مانگے تھے،وہ مالی مشکلات کی وجہ سے تمام وزارتوں سے کہا گیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اپنی  ترجیحات کا اثر نو تعین کریں، ابتدائی طور پر تجویز تھی کہ آئندہ  مالی سال کے لیے سات سو ارب روپے سرکاری شعبہ اور دو سو ارب روپے شراکت کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھے جائیں،   وزیراعظم کی مداخلت پرترقیاتی منصوبے کو مجموعی طور پر 11 سو ارب روپے کیا گیا ہے،  ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ یہ بتاتا ہے کہ مالی سال  کے  ابتدا میں جو بھی رقم ان منصوبوں کے لئے رکھی جاتی ہے وہ عام طور پر مالی سال کی دوران خرچ نہیں سکتی  مالی  مشکلات کی وجہ سے ریلیز کو سست روی کا شکار کر دیا جاتا ہے،  روانں مالی کے دوران  بھی  منصوبے کی کل رقم خرچ نہیں کی جاسکی گی ، اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 456 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوئے ہیں، جس میں 30 جون تک مزید اضافہ ہو جائے گا، وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ نوے فیصد رقم خرچ ہوگی، گیارہ سو ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے میں انفراسٹرکچر، کے پی کے کے ضم شدہ اضلاع، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سیلاب کی روک تھام اور گورننس کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ر خاص طور پر رقوم  رکھی گئیں ہیں ،، ترقیاتی منصوبے کے دوران  جامشورو و کول  فایرڈ پاور پلانٹ کے لئے9 ارب روپے  ری ایلو  کیٹ   کئے  گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...