سابق وزیر اعظم کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کی سپرداری کیس تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب

Jun 03, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن کی عدالت نے سابق وزیر اعظم کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کی سپرداری کیس میں  تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،رپورٹ میں کہاگیا کہ گاڑی کی چھت پر سوار ہو کر دیگر ملزمان جوڈیشل کمپلکس پہنچے جو توڑ پھوڑ میں ملوث تھے،بلٹ پروف گاڑی تھانہ شالیمار میں تحویل میں ہے، درخواست گزار وکیل مرزا عاصم بیگ نے کہاکہ گذشتہ پیشی پر گاڑی خراب ہونے پر دوسری گاڑی میں سابق وزیر اعظم روانہ ہو گئے تھے،مالک کا اتھاڑی لیٹر موجود ہے، استدعا ہے کہ گاڑی کی سپرداری کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ گاڑی کے مالک کے بغیر گاڑی کی سپرادی نہیں کی جا سکتی،عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت آج 3 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں