کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے بڑھ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر285.38 روپے سے بڑھ کر 285.68 روپے ہوگئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت298روپے سے بڑھ کر300روپے پر جا پہنچی جبکہ ایک موقع پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے تک بڑھ گیا تھا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز8 ڈالرز اضافہ سے 1975ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میںسونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت4000روپے بڑھ گئی جس سے فی تولہ قیمت 2لاکھ 33ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3429روپے کے اضافے سے 1لاکھ 99ہزار 760روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2750روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔