’پہلے ہی کہا تھا متبادل ناموں کا اعلان کردیں‘ خواجہ آصف کا طنز

Jun 03, 2023


اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں شامل افراد کے پارٹی عہدے چھوڑنے پر طنز کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہی عمران خان نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میں پرویز خٹک اور اسد قیصر کے نام شامل تھے۔اب پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد خواجہ آصف نے طنز کیا ہے اور اپنی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ عمران خان متباد ل ناموں کا ساتھ ہی اعلان کریں۔ انہوں نے کہا نوبت یہ آگئی ہے دو مذاکراتی ٹیم کے ممبر چھوڑ گئے ہیں اور اب نئی ٹیم بناو¿، کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔ ان کا کہنا مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے، اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔
خواجہ آصف

مزیدخبریں