9 مئی واقعات کیخلاف سینٹ کمیٹی میں مذمتی قرارداد متفقہ منظور


اسلام آباد (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے مغربی میڈیا کی پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں۔ سینیٹر ولید اقبال کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے غنڈوں نے قومی و نجی املاک، حساس فوجی تنصیبات اور ریاستی علامات پر حملہ کیا۔ مریضوں کو اتار کر ایمبولینسوں کو آگ لگائی، سکول اور ہسپتال جلائے، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی، جناح ہاﺅس، ریڈیو پاکستان اور اس کا نادر تاریخی ورثہ جلایا، ان جرائم میں قانون کے مطابق یہ غنڈے زیر تفتیش ہیں اور سزا پائیں گے۔ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں 9 مئی واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور کر لی گئی۔ سول‘ ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ملوث افراد کیخلاف کارروائی اور عالمی معاہدوں کے تحت ان افراد کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہراسانی کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے۔ خواتین ڈر یا دبا¶ کے باعث اس قسم کے مسئلے پر بات نہیں کرتیں۔ نمائندہ این جی او نے کہا کہ میں نے کمیٹی ایک سال پہے ہی جوائن کی ہے، تین ممبران پر مشتمل کمیٹی این جی او میں موجود ہے جس میں دو خواتین بھی ہیں۔
ریاض پیرزادہ
 
 

ای پیپر دی نیشن