قومی ترقیاتی بجٹ کیلئے 2458 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئندہ مالی سال قومی ترقیاتی بجٹ 2458 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1558ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کا ترقیاتی بجٹ 359 ارب روپے، کارپوریشنز کیلئے 141 ارب جب کہ خصوصی ایریاز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 55 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق کے پی میں ضم علاقوں کیلئے 55 ارب، ایس ڈی جیز کا ترقیاتی بجٹ 90 ارب، پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈ کے لیے 100ارب اور پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے ذریعے 100 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 426 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی جو جولائی سے اکتوبر صرف چار ماہ کے لیے ہے۔ سندھ کا ترقیاتی بجٹ 617 ارب ،کے پی کا ترقیاتی بجٹ 268ارب اور بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 248 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے 359 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے 156.4 ارب‘ توانائی کیلئے 80.3 ارب‘ آئی ٹی منصوبوں کیلئے 90 ارب‘ وزارت آبی وسائل منصوبوں کیلئے 90 ارب روپے‘ ہا¶سنگ سیکٹر کیلئے 32 ارب ‘ صحت‘ تعلیم‘ ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے 179 ارب‘ ایچ ای سی کے منصوبوں کیلئے 44 ارب‘ ریلویز کیلئے 32 ارب‘ آزاد کشمیر‘ گلگت بلتستان کیلئے 54.4 ارب کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔

 

ای پیپر دی نیشن