لاہور (خبر نگار) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاو¿س، عسکری ٹاور حملہ اور جلاو¿ گھیراو¿، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس سمیت تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں تیرہ جون تک توسیع کرتے ہوئے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عمران اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مو¿کل زوم کے ذریعے تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان نے عدالت میں ایک مرتبہ پھر اس بات کو دہرایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اس پر پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جس دن عدالت حکم کرے گی وہ تحقیقات میں شامل ہوجائیں گے، تاہم درخواست کی کہ تمام کیسز کی سماعت ایک ہی دن کی جائے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ میں تینوں مقدمات میں دلائل مکمل کرلوں گا۔ تمام مقدمات 20 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں اور وعدہ کیا کہ جس دن کا عدالت حکم جاری کرے گی چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں شامل ہو جائیں گے۔
عمران توسیع
جناح ہا¶س حملہ سمیت 3 مقدمات میں عمران کی ضمانت میں 13 جون تک توسیع
Jun 03, 2023