لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی ملیر جیل میں قید 200 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا۔ ترجمان ایدھی فاو¿نڈیشن کے مطابق پاکستان میں بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا، بھارتی ماہی گیروں کو کراچی ملیر جیل سے بذریعہ ٹرین لاہور ریلوے سٹیشن پہنچایا گیا۔ لاہور ریلوے سٹیشن سے ایدھی کی سپیشل گاڑیوں کے ذریعے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لایا گیا جہاں ایدھی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی ماہی گیروں کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد اور تحائف دیے۔ بھارتی ماہی گیروں کے لیے کراچی سے واہگہ بارڈر تک تمام سفری اخراجات اور کھانے کا اہتمام کیا گیا، رہائی پانے پر بھارتی ماہی گیروں کے چہروں پر خوشی لہر نظر آ رہی تھی جو پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کا پیغام ہے۔
جذبہ خیرسگالی‘ 200 بھارتی ماہی گیر واہگہ سے وطن چلے گئے
Jun 03, 2023