شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے عدالتوں میں پیش ہو نےوالے قیدیوں کی جانب سے مسلسل موصول ہونےوالی شکایات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز شاہدہ سعید کی ہدایات پر ایڈیشنل سیشن جج مسز فرزانہ شہزاد خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا سہیل ریاض کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا۔ جس کے دوران جیل انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا،دورہ کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں قصوری چکی میں بند ملزموں سے استفسار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں باہر کھولنے کےلئے رشوت وصول کی جاتی ہے اگر حوالاتی اہلکاروں کو پیسے نہ دئیے جائے تو ان سے مشقت اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ قیدیوں کو کھانے کےلئے دی جانے والی روٹیاں چیک کیں تو وہ کچی اور غیرمعیاری آٹے سے تیار کردہ پائی گئیں۔ جیل انتظامیہ کی نااہلی پر ایڈیشنل سیشن جج مسز فرزانہ شہزاد خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تو سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ فاضل جج نے تحریری رپورٹ کارروائی کےلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کردی ۔
ایڈیشنل سیشن جج ‘ جوڈیشل مجسٹریٹ کا ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ
Jun 03, 2023