کمشنر کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریسورس جنریشن کا اجلاس ،اہداف پر بریفنگ

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے ریسورس جنریشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس نے تمام شعبہ جات کے ریونیو ٹارگٹ کے اہداف پر بریفنگ دی۔ڈائریکٹر فنانس نے اجلاس کو بتایا کہ مانیٹرنگ کی وجہ سے گزشتہ 2 ماہ میں ریونیو جنریشن میں واضح بہتری آئی ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اوررواں مالی سال کے اختتام سے قبل تمام شعبے اپنے اہداف ہر صورت مکمل کریں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ جون کے مہینے میں ٹارگٹ کے حصول کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ اور ٹاو¿ن پلاننگ ونگ اپنے بقیہ اہداف پر روزانہ کی بنیادوں پر پراگریس رپورٹ دیں گے۔اجلاس میں چیف انجینئر اسرار سعید ، ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ کیپٹن (ر) شاہمیر اقبال، ایڈیشنل ڈی جی (یو پی) سید منور بخاری، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر ایڈمن اور ڈائریکٹر ہاو¿سنگ ٹین رابیل بٹ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن