افغانستان: دو سہیلیوں نے غار میں ہی سکول بنالیا

Jun 03, 2023

کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں دو سہیلیوں نے بچیوں کو تعلیم دینے کے لیے غار کو سکول میں تبدیل کر دیا۔ افغانستان کے پسماندہ صوبے بامیان میں سکولوں کی بندش اور تعلیم کے مواقع مفقود ہونے کے باعث 18 سالہ رویا سرفراز اور 19 سالہ بیض بیگم نے گاوں کے دیگر بچوں اور بچیوں کو پڑھانے کے لیے غار میں ہی سکول بنالیا۔سکول میں مجموعی طور پر 80 طلبا زیر تعلیم ہیں جہاں بچوں کو روزانہ 3 سے 4 گھنٹے تک تعلیم دی جاتی ہے۔سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

مزیدخبریں