الیکشن کمشن کے زیر اہتمام 2 روزہ میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر


لاہور (نیوزرپورٹر)الیکشن کمشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہورکے مقامی ہوٹل میں ”ذمہ دارانہ رپورٹنگ برائے پر امن اور جامع انتخابات “کے عنوان کے تحت 2 روزہ میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی نامور، سینئر صحافی و تجزیہ نگارسلمان غنی اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب جناب سعید گل تھے۔ صحافی حضرات کو انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ ، جھوٹی خبر، سنسنی خیزی ، نفرت آمیز تقاریر اور دوران انتخابات جعلی خبر و پروپیگینڈا کے روک تھام پر بات کی گئی۔ بعد ازاں ترجمان الیکشن کمشن قرت العین فاطمہ نے الیکشن کمشن کی جانب سے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور الیکشن کمشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا ٹریننگز کا آغاز کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگارسلمان غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان آئینی ادارہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ، بشمول وفاقی و صوبائی حکومتیں الیکشن کمشن کے تابع ہیں۔ موجودہ مسائل کا حل الیکشن کمیشن کے پاس نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے پاس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...