لاہور( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سینئر بزرگ سیاستدان چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت اور پھر گرفتاری پر کہا ہے کہ سینئر سیاستدانوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک بندہونا چاہیے، اس سے سیاست دان اور جمہوریت بدنام ہورہی ہے۔ جس سیاست دان یا کسی عام شہری پر جو الزام بھی ہے اسے صفائی کا آزادانہ ماحول میں پورا موقع ملنا چاہیے۔ محض الزام پر دہشت گردوں کی طرح کسی کو گرفتار کرنا اور گھروں کے باہر سینکڑوں کی نفری تعینات کرنا اور ہلہ بول دینا انتہائی نامناسب رویہ ہے۔