نوازشریف کو سازش کے تحت تاحیات نااہل کیا گیا:سیف الملوک کھوکھر 


لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، سید توصیف شاہ اورصبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے محمد نوازشریف کو سازش کے تحت تاحیات نااہل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خواتین کے ساتھ کئی بار بدسلوکی کی گئی۔ 9،10 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ثبوت موجود ہیں،ان کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ شرپسندی کے واقعات سے بچنے کیلئے 9،10مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔ ان واقعات میں ملوث کرداروں کو اگر قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو مستقبل میں اس سے بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔ محمد نوازشریف کو پاکستان کو ترقی کی پٹڑی پر چڑھانے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...