استحکام پاکستان کیلئے کلمہ طیبہ کے تقاضے پورے کرنا ہونگے :میاں جمیل


لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے زیراہتمام مختلف اضلاع میں عقیدہ توحید اوراستحکام پاکستان ریلیاں نکالی گئیں۔مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے شیخوپورہ میں گزشتہ روز اجتماع اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے کلمہ طیبہ کے تقاضے پورے کرنا ہونگے کیونکہ پاکستان کلمہ طیبہ پرہی معرض وجود میں آیا تھالیکن افسوس ہے پون صدی گذرنے کے باوجودوطن عزیزمیں نظام مملکت کو عقیدہ توحید اورختم نبوت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالانہیں جاسکا۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں سیاسی،سماجی ،معاشی اورمعاشرتی عدم استحکام کی بنیادی وجہ کلمہ طیبہ کے تقاضے پورے نہ کرناہی ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ افسوس ہے کہ ”پاکستان کا مطلب کیا“آج صرف ایک نعرے تک محدودہوکررہ گیاہے۔مذہبی اورسیاسی جماعتوں نے بھی اس کوصرف تقریروں اورنعروں کی زینت بنایا ہے۔ وطن عزیز کو درپیش اندرونی اوربیرونی مسائل کا حل صرف اورصرف کلمہ طیبہ کے عملی نفاذ میں ہے۔وطن عزیزکی مذہبی اورسیاسی قیادت کو اس کا ادراک کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...