نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وکلاءرہنماءرانا نعیم رضا ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نے ہڑتال کی وکلاءنے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا اس موقع پر وکلاءراہنماءچوہدری محمد کامران اولکھ، صدر بار شبیر احمد بھٹی، جنرل سیکرٹری فخر ریاض ورک، سابق صدرو چوہدری محمد نواز ملہی، محمد عاقل ڈھڈی، سابق جنرل سیکرٹری ظفر اقبال ہنجرائ، عمران عارف کھوکھر، ملک ظہیر الدین، را¶ سبطین علی خاں اور نفیس امان اللہ سدھو نے رانا نعیم رضا سابق نائب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے ان کے قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
نوشہرہ ورکاں:رانا نعیم رضا ایڈووکیٹ کے قتل کےخلاف تحصیل بار کی ہڑتال
Jun 03, 2023