گیڈراورگدیں قوم کونوچ رہیں ہیں: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ایک مرتبہ دوبارہ کراس لگ گیا ہے۔ اڈاری پرندے پیپلزپارٹی کی ٹوکری میں بھیجے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20دن بڑے اہم ہیںPDMمیں پھوٹ پڑے گی ppp اور نون لیگ آمنے سامنے ہوگی اُڈاری پرندے pppکےٹوکرےمیں بھی بھیجیں جائیں گے۔ نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے۔ نون لیگ نظریہ ضرورت کےسائز تک رکھی جائےگی۔ مختلف مسالوں سے کچھڑی پکے گی۔ جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن تحریک انصاف کا سربراہ دیوار چین ثابت ہوگا۔ایک دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تاریخی افراط زرگروتھ منفیIMFسےکٹی کاروبارتباہ معیشت غرق مالیاتی مدد ناپید ملک جل رہاہےاورانکودوروں کی پڑی ہے۔زندگی میں پہلی بارعدلیہ اورعدل کوبےبس پایہ۔ حکومت نےعدل انصاف اورججوں کےفیصلےکوبھی نظربندکردیا ہے۔کیاقیدہےکیارہائی ہےعدلیہ سے رہائی اورجیل کےگیٹ پرگرفتاری کانیاپروانہ ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں ںے کہا کہ گیڈراورگدیں قوم کونوچ رہیں ہیں۔ گدھوں نےاسلام آبادکے27کلومیڑکےاصطبل پرقبضہ کرلیاہے۔24کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکےہیں سیاسی جہنم سےنکلنےکاراستہ دیکھائی نہیں دیتا۔حالات بدسےبدتر ہوتےجارہےہیں آگےکھائی اور پیچھےگھڑاہے۔ حکومت بےفکرہےکیونکہ اُنکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سےباہرہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...