سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کیخلاف درخواست پر اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری عدالت میں پیش ہوئے۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کے اپنے لوگوں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے، سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ہارڈ ایریا اور سافٹ ایریا کیا ہوتا ہے؟ کون سے علاقے ہارڈ ایریا قرار دیے گئے ہیں؟ سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ گھوڑا باری، تھانہ بولا خان، کھارو چھان سمیت دیگر علاقے ہارڈ ایریا ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تھانہ بولا خان جامشورو ضلع میں ہے، جہاں تین بڑی یونیورسٹیز ہیں، آپ نے تھانہ بولا خان کو کیسے ہارڈ ایریا قرار دیا ہے؟ یہ سارے آپ کے سیاسی مفادات کیلے گر ہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اب کسی کو بھی آرڈر جاری نہ کیا جائے، عدالت نے سندھ بھر کے اساتذہ کی بھرتیوں کی مزید کارروائی روک دی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے بعد کسی بھی امیدوار کو جوائننگ آرڈر جاری نہ کیا جائے، عدالت نے سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔
سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم
Jun 03, 2023 | 10:35