آئندہ بجٹ میں بچوں کے امپورٹڈ دودھ پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ ڈبے میں بچوں کے دودھ پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈبے میں بند گوشت اور مچھلی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ ڈبے میں بند مرغی اور اس کی دیگر اشیا پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیا پر سیلز ٹیکس 18 فیصد برقرار رکھا جائے گا۔چائے، چینی، جام، جیلی، صابن، سرف، برتن دھونے کے لیکوڈ، ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش، ماؤتھ فریشنر، چائے کی پتی اور ڈبے میں بند سبز قہوے پر سیلز ٹیکس 18 فیصد برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔