تاریخ میں پہلی بار امریکی صدر کی سیکیورٹی پر صرف خواتین مامور

امریکا کے صدر جو بائیڈن ریاست کولوراڈو پہنچے، جہاں انہوں نے ایئرفورس اکیڈمی کی پاسنگ آﺅٹ تقریب میں شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ واشنگٹن سے کولوراڈو تک کے سفر میں امریکی صدر کی سیکیورٹی پر خواتین ایجنٹس مامور تھیں۔امریکا کے صدر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سیکرٹ سروس کی ہے۔سیکرٹ سروس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ان خواتین ایجنٹس کی تصاویر شیئر کیں جو صدر جو بائیڈن کو وائٹ ہاﺅس سے بحفاظت کولوراڈو لے کر آئیں۔

ای پیپر دی نیشن