میکسیکو میں انسانی اعضا سے بھرے 45 تھیلے دریافت

میکسیکو کی ریاست جالیسکو کے مضافاتی علاقے سے پولیس نے انسانی اعضا کے ٹکڑوں سے بھرے ہوئے 45 پلاسٹک کے تھیلے دریافت کرلیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ انسانی اعضا سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کال سینٹر کے گمشدہ 7 ملازمین کی باقیات ہیں۔مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دریافت شدہ انسانی اعضا گمشدہ سات کال سینٹر ملازمین میں سے چند نوجوانوں کے ہو سکتے ہیں کیونکہ اعضا کی خصوصیات ان سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم فارینسک کے بعد اس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...