کھیتولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے نن (راہبہ) سے ریپ کے الزام سے بری ہونے والے بھارتی بشپ کا استعفی منظور کر لیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانکو ملاکل شمالی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کے ڈاﺅسیز میں بشپ تھے 2018 میں ریاست کیرالہ کی ایک راہبہ نے 59 سالہ فرانکو ملاکل کے خلاف ایک مقدمہ درج کرایا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ بشپ نے 2014 اور 2016 کے درمیان کانونٹ کے دورے کے دوران ان کے ساتھ متعدد بار زیادتی کی ہے تاہم فرانکو ملاکل نے ان الزامات سے انکار کیا تھا اور گذشتہ برس کیرالہ کی ایک عدالت نے انہیں بے قصور قرار دیا تھا۔ایک وڈیو پیغام میں بشپ ایمریٹیس نے اس مشکل وقت میں ان کی حمایت کرنے پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور تصدیق کی کہ انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔
پوپ فرانسس نے ریپ کے الزام سے بری ہونے والے بھارتی بشپ کا استعفی منظور کر لیا
Jun 03, 2023 | 17:00