ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1371 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 98 ہزار 388 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر کم ہو کر 1948 ڈالر فی اونس ہے۔