ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔پراوڈینس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا. پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 136 رنز بنائے۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 6 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کی 5 وکٹیں 97 رنز پر گر چکی تھیں.روسٹن چیز اور اینڈرے رسل نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :سنسنی خیز میچ میں ویسٹ انڈیز فاتح
Jun 03, 2024 | 00:05