کامونکی:لین دین تنازعہ، دوبھائیوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

Jun 03, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)رقم کے لین دین کے تنازعہ پر دوبھائیوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ لائن پار محلہ سلامت پورہ کے بتیس سالہ سجاد نے ٹبہ محمد نگر کے دوبھائیوں میاں طارق اور میاں عارف کو چھ لاکھ روپے ادھار دیئے ہوئے جبکہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پرسجاد اورطارق وغیرہ میں تنازعہ چلا آرہا ہے،گذشتہ دوپہر سجاد رحمانی مین بازار میں اپنے والدعبدالمجید کے ٹی سٹال پر تھا کہ میاں طارق اورمیاں عارف نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سجاد ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔سٹی پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔

مزیدخبریں