کارکنوں کو 2سال انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا :سید ارشد ہاشمی

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے پی ٹی آئی کے کا رکنوں کو گزشتہ دو سال میں مسلسل جبر و تشدد اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا مگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کو پر امن سیاسی جدوجہد کی تلقین کی اورریاسی مفادات پر کبھی آنچ نہ آنے دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بدترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود کمال برداشت اور مثالی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کا علم بلند رکھا اور ملک کو داخلی انتشار سے بچایا ملک کی سب سے بڑی سیاسی جمہوری جماعت ہونے کے باوجود کبھی عوامی طاقت کاذاتی فائدے کیلئے استعمال نہیں کیا جو انکی جمہوریت پسندی کا واضح ثبوت ہے، ہم ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی و انصاف کی فوری فراہمی چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن