شیخوپورہ:ہاؤسنگ کالونیوں کے متاثرین نے نیب سے رابطہ کرلیا 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے مختلف مقامات پر ضلع کونسل سے منظوری کے بغیر قائم ہائوسنگ کالونیوں کے متاثرین نے نیب سے رابطہ کرلیا جس پرنیب نے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کو ہائوسنگ کالونی کے فراڈ سے متعلق رپورٹ اور متاثرین کو ریلیف فراہمی کی ہدایات کردیں جس پر گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احسن عنایت سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بغیر منظوری کے پلاٹس فروخت کرنیوالوں کو طلب کرکے متاثرین کی طرف سے نیب کی جانیوالی تحریری شکایات سے متعلق پوچھ گچھ کی بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقوںفیروزوالہ ،مرید کے ،کالا شاہ کاکو سمیت دیگر مقامات پرہائوسنگ کالونیوں کے بڑے بڑے پراجیکٹ لانچ کئے گئے اور ان کی ملکی اور ضلعی سطح پر ایڈوائزنگ بھی کی گئی اور مذکورہ ہائوسنگ کالونیوں کے مالکان نے چند ایکڑ کی منظوری لیکر باقی فراڈ کے ذریعے عوام سے کروڑوں روپے ہتھیالئے۔

ای پیپر دی نیشن