پی ٹی آئی ملک توڑنے کی سازش میں مصروف ہے:اشرف رسول 

Jun 03, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ء ایم پی اے پیر اشرف رسول کہتے ہیں پی ٹی آئی سیاسی محاذ میں نا کامی کے بعد اب ملک توڑنے کی سازش میں مصروف ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے آئین و قانون کو نہیں مانتے بلکہ اپنی مرضی کا آئین و قانون نافذکرنے کی کوشش کرتے ہیں اب پھر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی باتیں کرکے انتشار کی سیاست کی جا رہی ہے ۔پنجاب حکومت کے بہتر اقدامات کے باعث اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں