شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے کہا ہے شیخوپورہ کے شہریوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت چھین لی گئی ۔ شیخوپورہ سے ہزاروں مسافر جن میں خواتین ،بچے طالبعلم شامل ہے لاہور اور دیگر شہروں کا سفر کرتے ہیں مگر ان کیلئے سرکاری سطح پر کوئی میٹرو گرین لائن یا دیگر کوئی بس سروس مہیا نہیں کی گئی۔