منافقت کی سیاست پریقین نہیں رکھتے:چوہدری محمد برجیس طاہر 

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی نائب صدر مسلم لیگ( ن)سابق وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ منافقت کی سیاست پریقین نہیں رکھتے ہیںپارٹی ماں ہوتی ہے اور ماں کو بدلا نہیں جاسکتا،میراقائد محمد نوازشریف ہے،پارٹی بدلنے والوں نے میرے حلقہ کے ورکروں کارکنوں کاجیناحرام کیا ہوا ہے،میرے جاری ترقیاتی منصوبوں کوسبوتاژکرنے کی کوششیں جاری ہیں میں ایسی سیاست نہیں کرتا،ورکروں کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن