شیخوپورہ (سلطان حمید راہی+ڈاکٹر جمیل اختر+ سیف الرحمن سیفی سے) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں مختلف میڈیکل لیبارٹریوں کوالیفائیڈ عملہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے نتائج غیر تسلی بخش آرہے ہیں، ڈاکٹرز کو علاج کیلئے شدید پریشانی کا سامنا ہے، اکثر میڈیکل لیبارٹریز میں ڈیٹ ایکسپائرڈ کیمیکلز سے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں لیبارٹریوں میں مطلوبہ تعلیم کے مطابق عملہ بھی تعینات نہیں ہوتا اور اکثر لیبارٹریوں میں بلڈ سیمپل لینے کیلئے رکھے گئے سٹاف بھی تربیت یافتہ نہیں ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ مختلف لیبارٹریوں میں ایک ہی ٹیسٹ کے مختلف ریٹ مقرر رکھے ہیں کوئی حکومتی ادارہ ان کو من مرضی کے ریٹ مقرر کرنے سے نہیں روک رہا۔
شیخوپورہ:کوالیفائیڈ عملہ نہ ہونے سے میڈیکل ٹیسٹ غیر تسلی بخش
Jun 03, 2024