خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) تحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے فروٹ سرکاری ریٹ لسٹ پرخریدنا شہریوں کیلئے خواب بن کر رہ گیا۔فالسہ 260 روپے کلو کی بجائے 480روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ آم سندھڑی 165روپے کلو کے بجائے 250کلو فروخت ہو رہا ہے۔سیب ایرانی 250روپے کلوکے بجائے 350 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کیلا 165 روپے درجن کے بجائے 250 درجن فروخت ہورہا ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے کامطالبہ کیاہے۔