شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنانے کے تاریخی اقدام میں کردار ادا کرنے والے تمام قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دنیا کا کوئی بھی ملک اس وقت تک محفوظ نہیں ہو سکتا جب تک اس کی سرحدیں محفوظ نہ ہوں ایٹمی طاقت بننے کے بعد نہ صرف پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا بلکہ خطہ میں طاقت کابھی توازن ہوا،میاں تیمور خالد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد محمود نے کہا کہ بھارت ایٹمی صلاحیت حاصل کرکے جس جارحیت کو پروان چڑھانا چاہتا تھا پاکستان نے اس کے جواب میں ایٹمی دھماکے اس کی سازشوں کو کچل کررکھ دیا، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے تمام ہیروز کوپوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
ایٹمی قوت کیلئے کام کرنے والے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں:خالد محمود
Jun 03, 2024