نواں کوٹ(نامہ نگار)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چوہدری رضا فاروق واہلہ نے کہا ہے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا یورپی ممالک میں بڑھتا رجحان خوش آئند ہے جس سے مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی، فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا آگے بڑھتا عمل فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ان کے آزاد ریاست فلسطین کے حق کی توثیق کرتی ہے۔