شیخوپورہ(عظیم علی شیخ+ امجد علی سلطانی سے) سرکاری محکموں کے افسران نے دفاتر سے غائب رہنا معمول بنالیا دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے، اعلیٰ افسران روزانہ میٹنگ یا سیاسی شخصیات کے دوروں کے نام پر دفاتر سے غائب رہتے ہیں جن کی غیر موجودگی میں ماتحت افسران اورعملہ ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھا رہتا ہے اور شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے امور ذمہ داری انجام دینے کو تیار نہیں جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں روز مرہ کے مسائل کے حل کی خاطر مسلسل خوار ہونا پڑ رہا ہے جبکہ ضلعی افسران کو ڈپٹی کمشنر آفس کی میٹنگز اور سرکاری و سیاسی شخصیات کو پروٹوکول دینے کیلئے حاضری دینے سے فرصت نہیں حالانکہ عوامی مسائل کا حل اوردفتری امورکی انجام دہی ضلعی محکموں کے افسران و ملازمین کی کلیدی ترجیح ہے مگر اسے خاطر میں نہیں لایا جارہا اور دفتری اوقات میں اپنی سیٹوں پر موجود نہ ہونے کا ہمیشہ ڈپٹی کمشنر کی میٹنگزاور بعض دفعہ اعلیٰ سرکاری و سیاسی شخصیات کے دوروں کو بہانہ بنایا جاتا ہے ۔