گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سفید پوش اور نادار لوگوں کو عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کرے گی،ایک سے زیادہ قربانیاں کرنے والے مخیر حضرات سے کم از کم ایک حصہ وقف کرنے کی اپیل۔بڑھتی مہنگائی نے سفید پوشوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے، لوگوں کی خواہشات تو کیا ضروریات تک پوری نہیں ہو پا رہی ، ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب امیر حافظ عبد الشکور شیخوپوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی دہشتگردی ہے،بڑھتی مہنگائی معاشرے میں چوریوں و ڈکیتیوں میں اضافہ کا سبب ہے، عوامی نمائندگی کے دعویدار عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے جامع پالیسی اپنائیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین اور مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد صادق عتیق نے کہا غریب اور نادار افراد معاشرہ کی مدد بہترین صدقہ ہے، عید الاضحیٰ کے دن بھی اگر کسی مسلمان کے گھر گوشت نہ پکے تو یہ پورے معاشرے کیلئے شرم کا مقام ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کا اجتماعی قربانیوں کا فیصلہ وقت کی ضرورت اور ایک اسلامی تعلیم پر عمل کا نشان ہے۔
گوجرانوالہ:مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کا مشاورتی اجلاس
Jun 03, 2024