مشرق وسطیٰ میں امن مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں:چوہدری صائم 

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) اسرائیل کی بربریت کو بزور طاقت روکا جائے،امت مسلمہ غیرت کا مظاہرہ کرے اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے۔صائم شہزاد گجر سابق چیئرمین یونین کونسل امت مسلمہ کے حکمران اور بالخصوص پاکستانی حکمران قیام امن کیلئے کردار ادا کریں۔مشرق وسطیٰ میں امن مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ان مظالم پر مسلم ممالک اور دیگر ذمہ دار اداروں کی خاموشی تشویشناک ہے۔اقوام متحدہ جو ایک کتے کے مر جانے پر نوٹس لیتی ہے کم و بیش 40 ہزار مسلمانوں کی شہادت پر اس کی خاموشی ظاہر کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن