ایمن آباد (نامہ نگار )واہنڈو،کالی صوبہ کے علاوہ علاقہ کالر کے سینکڑوں دیہات کو گوجرانوالہ سے ملانے والی نزدیک ترین سڑک پیپلی گورائیہ روڈ کی 15برس پیشتر منظور ہونے اور اے ،ڈی،پی میں شامل ہونے کے باوجود تعمیر نہیں ہو سکی جس پر علاقہ بھر کی عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے سڑک ہذا کی تعمیر کے لیے ،PPP،PTIاور مسلم لیگ کے دور حکمت کے علاوہ نگران حکومت میں بھی سڑک کی جلد تعمیر کی بازگشت سنائی دی مگر افسوس کے تاحال حلقہ کے MPAچوہدری قیصر اقبال سندھو کی سر توڑ کوششوں کے فائل دفتروں کے ٹیبل کی زینت بنی ہوئی ہے جبکہ نوائے وقت میں بھی وقتاً فوقتاً اہل علاقہ کا سڑک کی تعمیر کے بارے مطالبہ دہرایا جا چکا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ کار خیر خیال کرتے ہوئے فی الفور سڑک کی تعمیر کے احکامات جاری کریں ۔
ایمن آباد : پیپلی گورائیہ روڈ پندرہ برس قبل منظوری کے باوجود تعمیر نہ ہو سکی
Jun 03, 2024