پولیس کی ناکامی سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بڑھ رہے ہیں : امان اﷲچٹھہ

Jun 03, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع حافظ آباد میں زرعی ٹیوب ویلوں کی موٹروں ٹرانسفارمرز ،پیٹر انجن اور مویشی چوری کی بڑھتی وارداتوں نے کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان کے علاوہ علاقہ کی زرعی معیشت کی تباہی کا زبردست خطرہ پیداپیداہوگیا ہے جس سے کسانوں میں شدید مایوسی اور بے چینی پیداہورہی ہے۔۔وہ یہاں ملک شوکت علی پھلروان کی زیر صدارت کسانوںکے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ تھانہ ونیکے تارڑ میں گذشتہ رات ایک ٹرانسفارمر اور 8بھینسوں کی چوری کے علاوہ موٹروں اور ٹرانسفارمرز کی چوری کی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں جبکہ اسی ہفتہ کالیکی تھانہ میں سات موٹروں کی ایک ہی رات میں چوری ہوئی جس پر قابو پانے میں پولیس کی ناکامی سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں