گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی عہدیداران نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز خواتین کے لئے رول ماڈل بن چکی ہیں، انہوں نے بہت تھوڑے عرصے میں صحت کے میدان میں مثالی اصلاحات کے ذریعے عام آدمی کے لئے علاج کی بہتر سہولیات ممکن بنادی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری سٹی طوبی جاوید کے اعزاز میں دی گئی پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرایم پی ا ے وڈویژنل جنرل سیکرٹری صائمہ زاہد، ضلعی کوآرڈی نیٹر طاہرہ ضیا سینئر نائب صدر سٹی سائرہ داد، وائس پریذیڈنٹ سوشل میڈیا ٹیم ریشم سلیم، سمیرا وقاص اور دیگر بھی موجود تھیں، سٹی جنرل سیکرٹری طوبی جاوید نے کہا کہ مریم نواز کے شاندار سیاسی کردار پر خواتین بلاشبہ فخر کرسکتی ہیں جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں سیاسی جدو جہد کا راستہ اپنایا اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی نہیں آنے دی جبکہ وزیر اعلی پنجاب بن کر انہوں نے دن رات ایک کر کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے۔