گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)منشیات کی روک تھام قومی ذمہ داری اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار ممبران امن کمیٹی و دیگر نے جامعہ الصبوریہ میں منعقدہ انسداد منشیات سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر حاجی محمد یوسف کھوکھر،مولانا گلزار احمد آزاد،مولانا محمد اکبر نقشبندی، و دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا منشیات کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں ضلع بھر کے علما اور سماجی رہنمائوں کے ذریعے نشہ سے انکار،زندگی سے پیار کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔