کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) افغان صوبہ قندھار کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ ضلع سپین بولدک کے علاوے رباط میں احمد شاہ ابدالی دور کا ایک حوض جو کہ گزشتہ دور کی حکومتوں کی لاپرواہی کے باعث تباہ ہونے کے خطرے سے دوچار تھا اسے واپس مرمت کیا گیا۔اس تاریخی حوض کی بحالی کا کام وزیر اطلاعات و ثقافت الحاج ملا خیر اللہ خیرخواہ کی ہدایات پر 7 ملین 1 لاکھ 40 ہزار کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔