لاہور(سپورٹس رپورٹر )امریکا اور کینیڈا کے درمیان ا?ئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں 10 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے پلیئرز ایکشن میں تھے۔میچ میں دونوں ٹیموں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے7، پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 پلیئرز ایکشن میں تھے۔امریکی ٹیم میں شامل علی خان، کینیڈا کے کلیم ثناء اور سعد بن ظفر پاکستان میں پیدا ہوئے۔ امریکی سکواڈ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے کورے اینڈرسن بھی شامل تھے۔امریکا کی فائنل الیون میں شامل صرف تین پلیئرز امریکہ میں پیدا ہوئے۔ سٹیون ٹیلر، ارون جونز اور جسدیپ سنگھ امریکہ میں پیدا ہوئے تھے۔امریکی ٹیم کے شیڈلے وین شیلویک اور آندریاس گوز جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔ موننک پٹیل، ہرمیت سنگھ اور سورابھ نیتراولکار کا تعلق بھارت سے ہے۔امریکہ کی فائنل الیون میں کینیڈا میں پیدا ہونے والے نتیش کمار بھی شامل تھے۔کینیڈا کی فائنل الیون میں شامل کوئی کھلاڑی کینیڈا میں پیدا نہیں ہوا۔نونیت دھالیوال، پرگت سنگھ، شریاس مووا اور دلپریپ باجوا بھارت میں پیدا ہوئے۔ نکھل دت کویت، ارون جونسن جمیکا جبکہ نکولز کرٹن باربااڈوس سے ہیں۔کینیڈا کے سکواڈ میں شامل ڈلون ہیلنگر اور جرمی گارڈون گیانا سے تعلق رکھتے ہیں۔
امریکہ ‘کینیڈا کے میچ میں 10 ملکوں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز شریک
Jun 03, 2024