لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کیخلاف کریگی، اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی۔ گروپ اسٹیج کے بعد، گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔