لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کی رہنمائی کرنا قابل ستائش ہے۔ آئندہ مالی سال میں محصولات کے ہدف میں اضافہ کرنے کی اطلاعات ہیں اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو پیشگی اعتماد میں لیا جائے کہ یہ کہاں سے حاصل کیا جائے گا۔